Tuesday , September 18 2018
Home / دنیا / جنوبی کوریا کے دواخانہ میں آگ 37 ہلاک، 150 زخمی

جنوبی کوریا کے دواخانہ میں آگ 37 ہلاک، 150 زخمی

سیئول ۔27جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے شہر مریانگ کے ایک ہسپتال میں لگی آگ کی وجہ سے 37 لوگوں کی جھلسنے سے موت ہو گئی اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں بہت سے لوگوں کی حالت نازک ہے ۔آتشزدگی کا واقعہ جنوبی کوریا کے جنوبی شہر مریانگ کے اسپتال میں پیش آیا، آگ چھ منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر لگی جو اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے شروع ہوئی ،حادثے کے وقت 200 مریض اسپتال میں موجود تھے ۔

جاپانی وزیر خارجہ چین کے دورہ پر
ٹوکیو۔27جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو آج دو روزہ دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے امکانات کیساتھ ساتھ خطے کی صورت حال بشمول شمالی کوریائی تنازعہ پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ تارو کونو کا اپریل سن 2016 میں منصب وزارت سنبھالنے کے بعد یہ پہلا چینی دورہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT