Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / جنوبی کوریا کے نیوکلیئر سفارتکار امریکہ جائیں گے

جنوبی کوریا کے نیوکلیئر سفارتکار امریکہ جائیں گے

سنگاپور، 9جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے اعلیٰ نیوکلیئر سفارتکار اس ہفتہ جزیرہ نما کوریا میں نیوکلیئر مسئلے کی صورت حال پر بات چیت کے لئے امریکہ جائیں گے ۔مقامی میڈیا نے جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ سے ینگ وا کے حوالہ سے بتایا کہ جزیرہ نما کوریا میں امن و سلامتی امور کے خصوصی نمائندہ لی ڈوہون چہارشنبہ سے جمعہ تک امریکہ کے دورہ پر رہیں گے ۔اس سفر کے دوران مسٹر ہون اپنے امریکی ہم منصب جوزف یون سے ملاقات کریں گے ۔ مسٹر یون جزیرہ نما کوریا کو نیوکلیئر ہتھیاروں سے آزاد بنانے کے لئے چھ فریقوں کے درمیان بات چیت کے لئے اہم مذاکرات کارہیں۔ اس کے علاوہ مسٹر ہون امریکہ میں شمالی کوریاکے معاملات کے سربراہ سمیت دوسری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے ۔

’’فرینڈ آف انڈیا‘‘ ریڈرائس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
واشنگٹن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یو ایس ہاؤس کے امورخارجہ کے صدرنشین ایڈرائس جو کانگریس میں ’’ہندوستان کے دوست‘‘ کے طور پر معروف ہیں، نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال وہ اس عہدہ کیلئے دوبارہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT