Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جنوبی ہند میں امول مِلک کے داخلہ سے ڈیریز میں مسابقت

جنوبی ہند میں امول مِلک کے داخلہ سے ڈیریز میں مسابقت

امول کی قیمتوں سے کئی کمپنیاں قیمت میں تخفیف کرنے پر مجبور

امول کی قیمتوں سے کئی کمپنیاں قیمت میں تخفیف کرنے پر مجبور
حیدرآباد۔/23اپریل، ( ایجنسیز ) جنوبی ہندوستان میں امول کے داخلہ کے ساتھ مارکٹ میں قیمتوں کے معاملہ میں ایک شدت جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ آنند بیسڈ ڈیری کوآپریٹیو نے اس کے پراڈکٹس بشمول دودھ کی قیمتیں کم رکھی ہیں جس سے اس کی حریف کمپنیاں دودھ کے بشمول ان کے مِلک پراڈکٹس کی قیمتوں میں تخفیف کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں تاکہ مسابقت کی جائے۔مثال کے طور پر مدر ڈیری کی جانب سے اس کے دودھ کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے اسے 42روپئے سے 38روپئے فی لیٹر کیا گیا ہے۔ تین چوتھائی سے زیادہ دودھ فارمرس سے کوآپریٹیوز کے ذریعہ حاصل کیا جارہا ہے اس کے ساتھ زیادہ تر ڈیری فرمس بھی دودھ کے حصول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں تاکہ فارمرس انہیں سپلائی برقرار رکھیں۔ جس سے مارجن پر دباؤ ہورہا ہے۔ امول نے تین ماہ کے اندر حیدرآباد میں 6فیصد مارکٹ شیئر پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی جہاں اہم مِلک مارکٹ میں یومیہ اس کا 100,000 لیٹر دودھ فروخت کیا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کی ڈیری فرم ’ وجئے مِلک‘ یومیہ 4لاکھ لیٹر دودھ فروخت کرنے کے شیئر کے ساتھ مارکٹ لیڈر ہے۔ اس کے بعد ہیرٹیج فوڈس، تروملا مِلک، جرسی، ڈوڈلا اور دوسرے ہیں۔ امول کے لوکل بزنس ہیڈ ایس وی آر چاری نے کہا کہ ہماری پذیرائی سے حوصلہ پاکر ہم آئندہ سال ہمارے سیل میں تین گنا اضافہ کرنے کا نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کو پروکیورمنٹ سسٹم میں شامل بعض درمیانی آدمیوں کو دور کرنے سے منسوب کیا جس سے ریٹیل قیمتوں کو کم کرنے اور واجبی قیمت برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ اس کے جواب میں کئی ڈیریز بھی درمیانی لوگوں کو دور کرتے ہوئے منافع مارجن کے تحفظ کیلئے اختراعی حکمت عملی اختیار کرنے پر توجہ دے رہی ہیں اور اس کا فائدہ صارفین کو پہنچانا چاہتی ہیں۔ ای ان راؤ، ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر تروملا مِلک پراڈکٹس نے جسے فرنچ ڈیری Lactalis نے خریدا ہے، کہا کہ زیادہ تر ڈیریز امول کی جانب سے جارحانہ انداز میں قیمتیں مقرر کئے جانے سے مشکل کا سامنا کررہی ہیں، ہم فی الوقت مسابقت کے سلسلہ میں چند حکمت عملیوں پر کام کررہے ہیں۔ ہمارے بورڈ کی جانب سے اس حکمت عملی کو ہنوز منظور کیا جاتا ہے کہ کمپنی میں مسابقتی ماحول کو اختیار کیا جائے۔ امریکہ کی خانگی ایکٹویٹی فرم بلیک ریور اسیٹ مینجمنٹ پیاکڈ ڈوڈلا ڈیری قیمتوں میں کمی کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی ہے۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں فی الوقت دودھ کی پیداوار بہت زیادہ ہے اور ضرورت سے زیادہ ہے۔ امول نے مقامی طور پر 20,000لیٹرس سے زیادہ دودھ حاصل کرنے کیلئے مِلک پروڈیوسرس، میوچلی ایڈیڈ کوآپریٹیو یونین آف نلگنڈہ اور رنگاریڈی کے ساتھ ایک ارینجمنٹ کیا ہے۔ کوآپریٹیوز کے ایم ڈی جی یوگیندر ریڈی نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT