جنوبی ہند کی خواتین کی جسامت اور خوبصورتی پر شریادو کا ریمارک افسوسناک

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): مرکزی وزیر نرملا ستیارامن نے جنتادل یو صدر شرد یادو کے جنوبی ہند کی خواتین کے تعلق سے کئے گئے تبصرہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ایک بزرگ سیاستداں کو اس طرح کے ریمارکس زیب نہیں دیتے ۔ شرد یادو نے کہا تھا کہ جنوبی ہند کی خواتین کا جسم پرکشش ہوتا ہے اور وہ شمالی ہند کی خواتین کے مقابل خوبصورت ہوتی ہیں ۔ جنتادل یو کے صدر نے اپنے ریمارکس کی مدافعت کی اور کہا کہ وہ صرف خواتین کی خوبصورتی کی ستائش کررہے تھے ۔ انشورنس بل پر مباحث کے دوران راجیہ سبھا میں شرد یادو نے جنوبی ہند کی خواتین کی ستائش کی تھی اور کہا کہ خواتین رقص بھی عمدہ جانتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT