Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جنوب مغربی مانسون ختم ‘ ریاست میں خشک موسم اور سرد ہوائیں

جنوب مغربی مانسون ختم ‘ ریاست میں خشک موسم اور سرد ہوائیں

حیدرآباد 27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون سارے ملک سے ختم ہوچکا ہے اور ودربھا علاقہ و اطراف و اکناف میں اینٹی سائیکلون کی صورتحال بنی ہہوئی ہے ۔ اس کے نتیجہ میں تلنگانہ اور حیدرآباد شہر میں خشک اور سرد ہوائیں شروع ہوچکی ہیں۔ گذشتہ کئی دن سے ریاست تلنگانہ میں خشک موسم ہے اور بارش کی سرگرمی نہیں ہے ۔ یہاں درجہ حرارت 30 ڈگری کے اوپر تک پہونچ گیا تھا تاہم رات کے وقت صورتحال اس کے برخلاف ہے اور اس میں کمی آئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ۔ موسم خشک ہی رہا اور کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ موسمیاتی ادارہ اسکائی میٹ کے بموجب آئندہ دنوں میں بھی موسمی حالات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئیگی اور موسم خشک ہی رہیگا ۔ اور شام کے وقت موسم سرد رہے گا جبکہ اعظم ترین درجہ حرارت 30 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT