Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / جنوب مغربی مانسون سارے ملک میں سرگرم

جنوب مغربی مانسون سارے ملک میں سرگرم

نئی دہلی 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی مانسون ایک ہفتے کی تاخیر سے کیرالہ کے ساحل پر دستک دینے کے باوجود وقت سے دو دن پہلے آج پورے ملک میں پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا، “جنوب مغربی مانسون شمالی بحیرہ عرب، کچھ اور مغربی راجستھان کے باقی حصوں میں پہنچ گیا ہے ۔ اس طرح یہ آج 13 جولائی کو پورے ملک میں پہنچ چکا ہے ۔ “عام طور پر مانسون 15 جولائی تک پورے ملک میں پہنچ جاتا ہے ۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب مانسون وقت سے پہلے پورے ملک میں پہنچ جائے گا لیکن، گزشتہ برس یہ 26 جون کو ہی پورے ملک میں سرگرم ہو چکا تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح ختم 24 گھنٹے کے دوران وسطی مہاراشٹر میں بعض مقامات پر بہت موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گجرات کے علاقے ، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر بھاری بارش ہوئی ہے ۔ آج گجرات میں بعض مقامات پر بہت تیز بارش کا اندازہ ہے ۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش، مشرقی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، آسام اور میگھالیہ اور مغربی بنگال اور سکم کے ہمالیہ کے ترائی والے علاقوں میں کل چند مقامات پر بھاری بارش ہو سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT