Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / جنوب مغربی مانسون سرگرم ، خلیج بنگال میں مزید پیشقدمی

جنوب مغربی مانسون سرگرم ، خلیج بنگال میں مزید پیشقدمی

یکم تا 3 جون کیرالا سے ٹکرانے کا امکان ، تین چار دن بعد آندھرا پردیش میں آمد ہوگی

یکم تا 3 جون کیرالا سے ٹکرانے کا امکان ، تین چار دن بعد آندھرا پردیش میں آمد ہوگی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوگیا ہے اور جنوب مشرقی خلیج بنگال کے کچھ حصوں میں مزید پیشقدمی کی اور یہ 18 مئی اتوار کو انڈمان سمندر سے ٹکرایا ۔ انڈومان سمندر پر جنوب مغربی مانسون عام طور پر 20 مئی تک آتا ہے لیکن اس مرتبہ یہ دو دن قبل اس میں پیش قدمی ہوئی ہے ۔ موسمیات کے سائنس داں نرسمہا راؤ نے بتایا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران انڈومان سی کے جنوب اور اس کے اطراف جنوبی خلیج بنگال میں لو لیول کراس ایکویٹورئیل مانسون کی آمد شروع ہوئی اور خلیج بنگال میں قابل لحاظ بارش ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں جنوب اور وسطی خلیج بنگال کے مزید چند حصوں میں جنوبی مغربی مانسون کی پیش قدمی کے لیے حالات سازگار ہیں ۔ موسمیات کے سائنس داں نے کہا کہ اس پیش قدمی کا مطلب یہ ہوگا کہ جنوب مغربی مانسون یکم تا 3 جون تک کیرالا سے ٹکرا سکتا ہے جب کہ عام طور پر وہاں جنوب مغربی مانسون 5 جون تک آتا ہے اور اس کے تین چار دن بعد آندھرا پردیش میں آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ماقبل بارش ہونے کا امکان ہے اور ریاست کے مختلف مقام پر گرمی کی لہر بھی ہوگی ۔ رینٹا چنتالہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تاہم اب گرمی کی لہر کی حالت نہیں ہے ۔ دونوں شہروں میں اور اس کے اطراف میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ شہر کے چند مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40.7 اور کم سے کم 29 ڈگری رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT