Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جنوب مغربی مانسون سرگرم ‘حیدرآباد اور اضلاع میں بارش

جنوب مغربی مانسون سرگرم ‘حیدرآباد اور اضلاع میں بارش

حیدرآباد ۔ 11جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے کئی اضلاع میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوگیا ہے ۔ جس کے اثر سے ضلع نرمل میں آج موسلادھار بارش ہوئی ۔ نظام آباد اور محبوب آباد میں بھی طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ علاوہ ازیں دیگر کئی اضلاع میں بھی اوسط یا ہلکی بارش ہوئی ۔ حیدرآباد کے کئی مقامات پر وقفہ وقفہ سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ‘ جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ 34 تا 24 ڈگری سلسیس کے درمیان رہا ۔ موسمیات کے خانگی ادارہ اسکائی مٹ کے مطابق حیدرآباد ‘ نظام آباد ‘ عادل آباد ‘ نرمل ‘ بھدراچلم اور شمالی تلنگانہ میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ جنوبی تلنگانہ میں اوسط یا ہلکی بارش متوقع ہے ۔ دونوں شہروں میں مطلع بدستور ابرآلود رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT