Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جنوب مغربی مانسون کیرالا میں چار تا پانچ دن میں سرگرم ہوگا : موسمیات

جنوب مغربی مانسون کیرالا میں چار تا پانچ دن میں سرگرم ہوگا : موسمیات

حیدرآباد 2 جون ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے آج بتایا کہ جنوب مغربی مانسون کیرالا میں آئندہ چار تا پانچ دن میں سرگرم ہوجائیگا ۔ محکمہ کے بموجب اس سال 96 فیصد امکان ہے کہ بارش معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر نے بتایا کہ کیرالا میں ہر سال مانسون یکم جون کو ٹکراتا ہے تاہم اس میں پانچ دن کمی و بیشتی کی گنجائش رہتی ہے ۔ ڈائرکٹر نے بتایا کہ ایل نینو کے اثر میں کمی کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آ رہی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ ورنگل ‘ نلگنڈہ ‘ میدک ‘ رنگا ریڈی اور حیدرآباد میں آئندہ 72گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگاہن میں چند ایک مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا اور شام یا رات کے وقت بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT