Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جنوب مغربی مانسون کی پیشقدمی تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بارش متوقع

جنوب مغربی مانسون کی پیشقدمی تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بارش متوقع

حیدرآباد۔8 جون ( سیاست نیوز) آندھراپردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی مانسون کی پیشقدمی کیلئے موسمی حالات سازگار بنائے گئے ہیں ۔ جس کے اثر سے دونوں ریاستوں کے اکثر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسط یا موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دن کے دوران بارش میں اضافہ ہوگا ۔ تلنگانہ کے چند مقامات پر ہلکی یا اوسط بارش ہوگی ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا اور بارش بھی ممکن ہے ۔ دونوں شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری اور کم سے کم 24 ڈگری سلسیس رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT