Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / جنوری میں آئی پی ایل کھلاڑیوں کی بولی

جنوری میں آئی پی ایل کھلاڑیوں کی بولی

نئی دہلی۔20 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی گورننگ باڈی نے کھلاڑیوں کے بولی کی حتمی تاریخ مقرر کردی۔ گورننگ باڈی کے مطابق بنگلور میں آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی بولی27 اور28جنوری مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹسٹ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی جانب کھلاڑیوں کی خریداری کیلیے رقم کی حد 66 کروڑ سے بڑھا کر 80 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ چونکہ بہت سی فرنچائزز کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو آزاد کیا جارہا ہے اس لیے نیلامی ہوگی۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی نیلامی کیلیے بنگلور کا انتخاب فرنچائز کے مطالبے پر ہی کیا گیا ہے۔ ہر فرنچائز کو اپنے سابق کھلاڑیوں میں سے پانچ کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی، کھلاڑیوں کی خریداری کیلیے رقم کی حد 66 کروڑ سے بڑھا کر 80 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔

 

سنسنی خیز مقابلے میں مانچسٹرسٹی فاتح
لندن۔20 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ای ایف ایل کپ کوارٹر فائنل میں مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی،1-1 سے برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی کِکس پر ہوا، جیمی وارڈی پہلے ہیرو پھر زیرو بن گئے۔کوارٹر فائنل میں مانچسٹر سٹی اور لیسٹر سٹی مدمقابل آئے تو مانچسٹر سٹی کے برنارڈو سلوا نے چھبیسویں منٹ میں فیلڈ گول سے برتری دلائی۔ اضافی وقت میں جیمی وارڈی نے پنالٹی پر گول کر کے حساب برابر کر دیا جس سے مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔1-1 کا اسکور ہونے پر ریفری نے پنالٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔وارڈی نے بال کو پول سے مار کر موقع گنوایا۔ میچ میں گول کرنے پر پہلے ہیرو اور بعد میں زیرو بن گئے۔ ایک اور پنالٹی مِس ہوئی تو فیصلہ مانچسٹر سٹی کے حق میں ہو گیا۔ سنسنی خیز جیت نے سٹی کو سیمی فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔

TOPPOPULARRECENT