Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جنگاؤں میں زیڈ پی و منڈل پریشد انتخابات کی سرگرمیاں

جنگاؤں میں زیڈ پی و منڈل پریشد انتخابات کی سرگرمیاں

مدور /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جنگاؤں میں شامل منڈلس مدور چیریال نرمٹہ اور بچناپیٹ میں جہاں مجوزہ منڈل و ضلع پریشد کے انتخابات 11 اپریل کو منعقد ہونے والے ہیں ۔ بیشتر نشستوں پر کانگریس ، ٹی آر ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی امیدواروں کے مابین ہی اصل سہ رخی مقابلہ ہو رہا ہے ۔ کچھ نشستوں پر تلگودیشم پارٹی سی پی ایم و سی پی آئ

مدور /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جنگاؤں میں شامل منڈلس مدور چیریال نرمٹہ اور بچناپیٹ میں جہاں مجوزہ منڈل و ضلع پریشد کے انتخابات 11 اپریل کو منعقد ہونے والے ہیں ۔ بیشتر نشستوں پر کانگریس ، ٹی آر ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی امیدواروں کے مابین ہی اصل سہ رخی مقابلہ ہو رہا ہے ۔ کچھ نشستوں پر تلگودیشم پارٹی سی پی ایم و سی پی آئی بھی مقابلہ آرائی کر رہی ہیں ۔ جیسے جیسے رائے دہی قریب آرہی ہے اسی طرح امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم میں بھی سرعت پیدا کی جارہی ہے ۔ مذکورہ انتخابات رکن اسمبلی جنگاؤں و تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر پنالہ لکشمیا کے علاوہ عام انتخابات کے دوران قسمت آزمائی کرنے والے امیدوار مسٹر کموری پرتاپ ریڈی بھاجپا ، متی ریڈی یادگری ریڈی ٹی آر ایس کیلئے زبردست اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں ۔ جنگاؤں حلقہ کے عوام و سیاسی قائدین منڈل پریشد انتخابات کو 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کا پیش خیمہ تصور کر رہے ہیں ۔ چیریال نرمٹہ بچناپیٹ اور مدور منڈلس کانگریسی امیدواروں کے حق میں صدر پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا کی ایما پر انچارج پارٹی پنالہ ویشالی مرلی کرشنا کی راست نگرانی میں کانگریس کے ریاستی نائب صدر جناب محمد خواجہ عارف الدین جناب الحاج محمد مختار احمد سابقہ سرپنچ محترمہ نجم النساء بیگم مختار سرپنچ مدور مذکورہ منڈلوں کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے رائے عامہ کو ہموار کرنے اور کانگریسی امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں ۔ الحاج محمد عبدالباری صدر مساجد کمیٹی مدور بھی ان کے ہمراہ شریک ہیں ۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی سے متی ریڈی یادگری ریڈی ، ایس ملیشم سرینواس الحاج انجینئیر محمد شریف الحسن ریاستی سکریٹری ٹی آر ایس اور دیگر بھاجپا ککی طرف سے سابقہ رکن اسمبلی کموری پرتاپ ریڈی ، سید کریم الدین ، محمد انور علی ، رام ریڈی ، سعداللہ بابا اور دیگر پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلارہے ہیں ۔ سی پی ایم کی جانب سے پارٹی قائدین ملاریڈی ، کلاوتی ، محمد اعجاز احمد ، سید ابراہیم ، محمد شفیق احمد اور دیگر سی پی آئی امیدواروں کیلئے راجا ریڈی ، ستیم ، ایس گنیش اسٹالن ، محمد صابر علی ، جنید قادری اور دیگر گاؤں گاؤژ گھوم کر کمیونسٹ پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT