Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جنگاؤں کی ترقی کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم

جنگاؤں کی ترقی کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم

مدور۔ 18 فروری (محمد کریم الدین کوثر) سابق رکن اسمبلی چیریال و بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی قائد مسٹر کموری پرتاپ ریڈی نے جاریہ سال منعقد ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں حلقہ اسمبلی جنگاؤں کے تمام مواضعات میں طویل عرصے سے معرض التواء مختلف عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کرنے و نیز ان کی یکسوئی کے لئے ممکنہ اقدامات کی راہیں تلاش کرن

مدور۔ 18 فروری (محمد کریم الدین کوثر) سابق رکن اسمبلی چیریال و بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی قائد مسٹر کموری پرتاپ ریڈی نے جاریہ سال منعقد ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں حلقہ اسمبلی جنگاؤں کے تمام مواضعات میں طویل عرصے سے معرض التواء مختلف عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کرنے و نیز ان کی یکسوئی کے لئے ممکنہ اقدامات کی راہیں تلاش کرنے کی غرض سے آج سے اپنی مہاپدیاترا کا آغاز کیا ہے جوکہ چیریال ،مدور، لچنا پیٹ اور نرمٹہ منڈلس کے 25 مواضعات کا احاطہ کرتے ہوئے 75 کلومیٹر اور 3 دنوں تک جاری رہے گی۔ مسٹر ریڈی کی مہا پدیاترا ہر روز زائد از 25 کلومیٹر کی مسافت طئے کرے گی۔ اس موقع پر چیریال منڈل کے موضع شباش گوڑہ میں اپنی مہا پدیاترا کا آغاز کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی جنگاؤں کے مختلف مواضعات سے آئے ہوئے ہزاروں بی جے پی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر کموری پرتاپ ریڈی نے اپنے اس دیرینہ عزم کا اظہار کیا کہ وہ حلقہ اسمبلی جنگاؤں کو ہر حال میں خوشحال و ترقی یافتہ بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس ضمن میں مجوزہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔

انہوں نے حلقہ کے عوام بالخصوص خواتین، دلت طبقات، اقلیتی طبقات اور طلباء و طالبات کو اپنی سابق کارکردگی کو پیش نظر رکھ کر ووٹ دینے اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ مسٹر ریڈی نے اس بات پر سخت تاسف کا اظہار کیا کہ غیراخلاقی طور پر بحیثیت رکن اسمبلی جنگاؤں مسٹر پنالہ لکشمیا نے ریاستی وزیر رہ کر بھی حلقہ اسمبلی جنگاؤں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اور ٹھوس اقدامات نہیں کئے جس کے باعث حلقہ کے تمام مواضعات میں عوامی مسائل کے انبار ہنوز موجود ہیں۔ مسٹر کموری پرتاپ ریڈی نے یاد دلایا کہ سال 2004ء میں انہوں نے سابق حلقہ چیریال کے رکن اسمبلی منتخب ہوتے ہی اپنے ذاتی مصارف سے سروے کرواکر قدیم تعلقہ چیریال کے بیشتر مواضعات کو گوداوری کے فاضل پانی سے سیرآب کروانے کے لئے جلایگنم پروگرام میں سطح سمندر سے زائد از 1500 فٹ بلند چیریال تعلقہ کو مربوط کیا تھا اور اس وقت کے چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کے ہاتھوں چار ذخائر آب کا افتتاح بھی کروایا تھا تاہم مسٹر پنالہ لکشمیا نے دانستہ طور پر تمام کاموں میں رخنہ ڈال کر ہنوز تمام کاموں کو ادھورا رکھا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حلقہ اسمبلی جنگاؤں میں پونالہ خاندان کی اجارہ داری جاری ہے جس کے باعث حلقہ کے عوام و سیاسی قائدین ، سرکاری حکام، صحافی اور تمام طبقات خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے عوام کو ترقی یافتہ بننے اور تمام مواضعات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تمام طبقات کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے آئندہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار مسٹر کموری پرتاپ ریڈی کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے جنگاؤں حلقہ کے لئے رکن اسمبلی منتخب کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر مسرز سید کریم الدین صدر اقلیتی مورچہ ورنگل ، ششی دھر ریڈی، رام داس، محمد انور علی صدر مدور منڈل، سنجیوا ریڈی، جیون ریڈی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT