Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / جنگجوؤں کے حملے میں ایک عہدیدار سمیت 2 سی آر پی ایف جوان ہلاک

جنگجوؤں کے حملے میں ایک عہدیدار سمیت 2 سی آر پی ایف جوان ہلاک

سرینگر 13جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں جمعہ کے روز جنگجوؤں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک روڑ اوپننگ پارٹی پر حملہ کرکے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت 2 سی آر پی ایف اہلکاروں کو ہلاک جبکہ دو دیگر کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں ایک عام شہری بھی شامل ہے ۔

بیٹے کی زدوکوب سے باپ کی موت
ہمیرپور13جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ہمیرپور کے جریہ علاقے میں جمعرات کی رات باپ کی پٹائی کرنے والے ایک بیٹے کا پڑوسیوں نے مار مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چنڈوت گاؤں میں 24 سالہ اتل نشادنشے میں دھت ہوکر اپنے والد بیرا کیساتھ مارپیٹ کررہا تھا۔ لوگوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے اس کی پٹائی کردی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ کافی دیر تک ہوش نہ آنے پر اسے علاج کیلئے جالون لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ذرائع نے بتایا کہ اتل کی موت کی خبر سن کر آس پاس کے لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT