Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جنگلاتی اسکیمات کیلئے 916 کروڑ جاری کرنے مرکز سے مطالبہ

جنگلاتی اسکیمات کیلئے 916 کروڑ جاری کرنے مرکز سے مطالبہ

عادل آباد /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دہلی سے موصولہ اطلاع کے مطابق محکمہ جنگلات کے مختلف اسکیموں کو روبہ عمل لانے کی غرض 916 کروڑ روپئے جاری کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کی ترقی میں ہمت افزائی کرنے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے کیا ۔ موصوف دہلی میں منعقدہ ملک کے تمام جنگلات ماحولیات وزراء کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا جبکہ اس کی صدارت وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کر رہے تھے ۔ دو روزہ اجلاس کے پہلے دن مسٹر جوگو راما نے اپنے خطاب کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں 24 فیصد جنگلات 29.90 لاکھ ہیکڑ اراضی پر ہیں جبکہ ریاستی حکومت وزیر 9 فیصد اضافہ کرنے آئندہ تین سال کے دوران 230 کروڑ روپیوں کی شجرکاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کیلئے کامپا اسکیم کے تحت 416 کروڑ روپئے اور ہری ہریتا اسکیم کے تحت 500 کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جنگلات اور ریونیو کے متنازعہ اراضی کے بناء پر ریاست تلنگانہ میں مختلف ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہونے کی تفصیلات باتے ہوئے ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا نے جنگلات کی اراضی کا مرکزی حکومت سے سروے کرانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ ریاست مختلف اضلاع کو سیاحتی مراکز بنانے پر زور دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری اسکیموں کی عمل آوری کیلئے درکار سرمایہ فراہم کرنے کی خواہش کیا ۔ پینے کے صاف اور شفاف پانی فراہم کرنے ، گیاس پائپ لین کی تعمیراتی کاموں کے آغاز کرنے پر وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی توجہ مبذول کروائی ۔ ریاست تلنگانہ کے مختلف اطلاع میں GPS کے تحت اراضی کے پٹہ جات جاریہ سال جاری کرتے ہوئے عوامی مسائل کے یکسوئی میں دلچسپی لینے پر زور دیا ۔ ریاست تلنگانہ کو آلودگی سے پاک اور صاف بنانے کی غرض مختلف طرز سے تشہیری کام جاری رہنے کی تفصیلات کو پیش کیا ۔ اس اجلاس میں ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے مسٹر رام چندرن ، مسرز ایس بی ایل مشرا ، انیل کمار کے علاوہ سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ایس ونوگوپال چاری بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں مرکزی وزیر مسٹر پرکاش جاوا دیکر سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کے مسائل کو حل کرنے ایک تحریری یادداشت پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT