Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جنگلات کی حفاظت ، عوام کی ذمہ داری

جنگلات کی حفاظت ، عوام کی ذمہ داری

اوٹنور میں مشن کاکتیہ پروگرام سے ریاستی وزیر جوگو رامنا کا خطاب
اوٹنور۔/17 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر جنگلات ماحولیات جو گور امنا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے ہر کسان کو کاشت کے لئے پانی سربراہ کرنے مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت تالابوں کی کھدوائی و مرمت کا کام سرعت سے جاری ہے۔ اوٹنور منڈل کے موضع برسائی پیٹ میں مشن کاکتیہ کے دوسرے مرحلہ کے تحت 36.30 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تالاب کی کھدوائی کے کام کا ریاستی وزیر نے رکن پارلیمان جی نگیش ، رکن اسمبلی ریکھا نائیک نے ساتھ مل کر سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر جوگو رامنا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تالاب کی تعمیر سے 120 ایکڑ اراضی کو پانی دستیاب ہوگا۔ مشن کاکتیہ کے دوسرے مرحلہ میں ضلع عادل آباد کے 459 تالابوں کی مرمت کے کاموں کی منظوری ملی ہے۔ حلقہ خانہ پور میں 15000ایکر اراضی کو پانی فراہم ہوگا۔ قبل ازیں اوٹنور منڈل کے موضع رونگا چنا میں ریاستی وزیر جوگورامنا نے کمرم بھیم کے مجسمہ کی نقاب کشائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت عوام کی ذمہ داری ہے۔ جنگلات کی کمی کے باعث ہی ناکافی بارش سے زیر زمین پانی کی سطح میں کمی سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا ہر ایک کا فرض بنتا ہے کہ وہ درخت لگائیں جس سے بارش میں اضافہ ہوگا اور پانی محفوظ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنے مکان میں گڑھے تعمیر کروالیں جس کے لئے ریاستی حکومت فی کس 4ہزار روپئے ادا کرے گی۔ جون2014 سے قبل جنگلات کی اراضی کی اسناد نہیں ہے وہ جنگلات کی اراضی پر کاشت کے اہل ہیں۔ انہیں جلد ہی پٹہ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اب جنگلات کی کٹوائی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اطراف واکناف کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے جنگلات کی جانب سے اجازت کے لئے دہلی کو رپورٹ روانہ کی گئی ہے۔ اجازت ملتے ہی سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ موضع کی عوام کی خواہش پر بارش سے قبل موضع کے پل کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے گا۔ رکن اسمبلی خانہ پور ریکھا نائیک اور رکن پارلیمان عادل آباد جی نگیش نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ملا ریڈی، محکمہ آبپاشی ایس ای سرینواس، ای ای رمنا ریڈی، تحصیلدار راتھوڑ رمیش، ضلع صدر ٹی آر ایس اوکا بھوما ریڈی، قائدین گووردھن ریڈی، رکن ضلع پریشد جگجیون ، صدرنشین منڈل پریشد اوٹنورراتھوڑ، سرپنچ لکشمی و دیگر اراکین ضلع پریشد اور ارکین منڈل پریشد و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT