Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / جنگلی جانوروں کا جینیاتی ادارہ قوم سے معنون

جنگلی جانوروں کا جینیاتی ادارہ قوم سے معنون

حیدرآباد ۔ 12؍ اگسٹ ( پی ٹی آئی) مرکزی وزیر سائینس و ٹکنالوجی ہرش وردھن نے شہر میں واقع جنگلی جانوروں کے قومی ریسورس بینک کو آج قوم سے معنون کیا ۔ ایک سرکاری بیان میں مرکزی وزیر کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ جینیاتی وسائل سے ہندوستانی جنگلی جانوروں کے تقریباً23 اقسام موجود ہیں ۔ ہندوستانی زوپارکوں کے تعاون و اشتراک سے جنگلی جانوروں کے جینیاتی وسائل جمع کرنے میں اس ادارہ کے ذریعہ مزید اضافہ ہوگا ۔ یہ ادارہ جنگلی جانوروں کی تیزی سے ناپید ہونے والی نسلوں کو بچانے اور ان کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا ۔ تلنگانہ کا محکمہ جنگلات سنٹرل زو اتھاریٹی ‘ نہرو زوپارک اور سی سی ایم بی نے ہرن کی ایک نسل کو ناپید ہونے سے بچانے کے لئے پہلی مرتبہ یہ منصوبہ بنایاتھا جو کامیاب ثابت ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT