جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے پھلوں کے درختوں کی افزائش کی ہدایت

کریم نگر ۔ 22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے جنگلات میں پھلوں کے درختوں کی افزائش کرنے ‘ پینے کے پانی کیلئے بڑے ٹینکس اور چیک ڈیمس کی تعمیر کرنے ضلع انچارج کلکٹر پوسومی باسو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جنگلات و جنگلی جانوروں کے تحفظ پر ضلعی سطح کے کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں ن

کریم نگر ۔ 22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے جنگلات میں پھلوں کے درختوں کی افزائش کرنے ‘ پینے کے پانی کیلئے بڑے ٹینکس اور چیک ڈیمس کی تعمیر کرنے ضلع انچارج کلکٹر پوسومی باسو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جنگلات و جنگلی جانوروں کے تحفظ پر ضلعی سطح کے کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگلات میں واقع چیک ڈیمس کو اگر مرمت کی ضرورت ہو تو تحصیلداران ‘ فارسٹ رینج آفیسر کلکٹر کے علم میں لائیں ۔ جنگلی جانور جنگل چھور کر گاؤں میں نہ آئیں اس کیلئے جام ‘ جامن ‘ آم ‘ بیر جیسے پھلوں کے درختوں کی الگ سے افزائش کریں ۔ محکمہ جنگلات‘ محکمہ ریونیو ‘ پولیس محکمہ جات ہم آۃنگی کے ساتھ فرائض انجام دینے ہدایت کی ۔ محکمہ جنگلات و ریونیو کے مابین سروے نمبر واری مسائل کی یکسوئی کرلیں ۔ جنگلات کے مسائل پر شکایت کیلئے ربط کرنے ٹول فری نمبر 1800 4255364 کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس اجلاس میں ڈیویژنل فارسٹ عہدیدار رمیش ‘ ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ‘ کریم نگر ‘ منتھنی ‘ سرسلہ ‘ آر ڈی اوز چندرا شیکھر ‘ سرینواس ریڈی ‘ بھکشا نائیک ‘ ڈی ایس پی راما راؤ ‘ کمیٹی اراکین گجانن امن ‘ ٹی رامچندرم و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT