Monday , December 18 2017
Home / دنیا / جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ نے 4 روہنگیاؤں کو روند ڈالا

جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ نے 4 روہنگیاؤں کو روند ڈالا

کاکس بازار (بنگلہ دیش)۔14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنگلی ہاتھیوں نے کل چار روہنگیا پناہ گزینوں کو روند ڈالا جس میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام لوگ جنگل میں ایک عارضی جھونپڑی بنانے کی کوشش کررہے تھے۔ یہ حادثہ بالو کھالی کیمپ کے قریب رونما ہوا جہاں ہزاروں روہنگیاوں نے عارضی جھونپڑیاں (شیاکس) بنائے ہیں تاکہ وہ موسم کی سختیوں سے بچ سکیں۔ 7 تا 8 ہاتھیوں کے جھنڈ نے انہیں روند ڈالا جن میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ کاکس بازار کے ڈپٹی پولیس چیف افروزالحق نے یہ بات بتائی۔ روہنگیا پناہ گزین ایک ایسے علاقے میں شیاکس بنارہے تھے جہاں جنگلی ہاتھی غذا اور شیلٹر کی تلاش میں آتے رہتے ہیں۔ ہاتھیوں کے ذریعہ روہنگیاؤں کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT