Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جنگل میں بچہ کی پیدائش ایمبولنس پہونچنے میں تاخیر

جنگل میں بچہ کی پیدائش ایمبولنس پہونچنے میں تاخیر

حیدرآباد 16 اگست ( یو این آئی) ایمبولنس کے نہ پہنچ پانے پر اسپتال منتقلی کے دوران ایک قبائلی خاتون نے جنگل میں ہی بچہ کو جنم دیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں پیش آیا۔بھدرادری کوتہ گوڑم کے ایجنسی علاقہ کے چرلہ منڈل کے ایرم پاڈو دیہات کی رہنے والی بندو نامی قبائلی حاملہ خاتون کو درد اٹھنے پر 20کلومیٹر دور اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس کو طلب کیا گیا تاہم گھنے جنگل ہونے کے سبب ایمبولنس اس علاقہ میں نہیں پہنچ سکی۔اس کو دیکھتے ہوئے اس خاتون کو اس کے مجبور بھائی اور والد نے لکڑی کے مچان پر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے مچان پر لے جایا جارہاتھا کہ اس نے گھنے جنگل میں ہی لڑکے کو جنم دیا۔بعد ازاں بچہ کی پیدائش کے باوجود تین کلومیٹر لے جانے کے بعد ان کو ایمبولنس دستیاب ہوئی ۔اس ایمبولنس کے ذریعہ اس خاتون اور اس کے نوزائیدہ بچہ کو سرکاری اسپتال پہنچایاگیا۔

TOPPOPULARRECENT