Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / جنگی جرائم میں ملوث بی این پی قائد کی سزائے موت برقرار

جنگی جرائم میں ملوث بی این پی قائد کی سزائے موت برقرار

ڈھاکہ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے آج خصوصی ٹریبیونل کیجانب سے ایک بارسوخ اپوزیشن بی این پی قائد اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے ایک بااعتماد ساتھی کو 1971ء میں پاکستان کیخلاف جنگ آزادی میں انسانیت سوز جرائم کا مرتکب قرار دیا اور سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ چیف جسٹس سریندر کمار سنہا نے بین الاقوامی فوجداری ٹریبیونل کے اس فیصلہ کو برقرار رکھا ہے جو 2013ء میں 66 سالہ صلاح الدین قادر چودھری کو سنائی گئی تھی۔ اس فیصلہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل محبوب عالم نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ہماری توقعات کے عین مطابق ہے۔

TOPPOPULARRECENT