جنگی جرائم کی فہرست میں بشار الاسد کا پہلا نمبر

’’11,000 ہزار قیدی تشدد سے ہلاک کئے، مقتولین کی آنکھیں نکال دی گئیں‘‘

’’11,000 ہزار قیدی تشدد سے ہلاک کئے، مقتولین کی آنکھیں نکال دی گئیں‘‘
ہیگ، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنگی جرائم کے ارتکاب سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی)کی مرتب کردہ فہرست میں بشار الاسد سر فہرست قرار دیئے گئے ہیں۔ یہ بات آئی سی سی کے سابق پراسکیوٹر ڈیوڈ کرین نے بتائی ہے۔ سابق پراسکیوٹر کے مطابق ’’ہمارے پاس ایسے 20 استغاثے جمع ہوئے تھے جن میں جنگی جرائم کی ذمہ داری عائد کی گئی تھی، یہ ایک غیر جانبدارانہ کوشش رہی، جس میں بشار الاسد یا اس کے ساتھیوں کا بطور خاص پیچھا کرنے کی بات نہ تھی‘‘۔ سابق چیف پراسکیوٹر آج کل شامی احتسابی منصوبے کے سربراہ ہیں۔ ان کے مطابق اس فہرست میں دیئے گئے جرائم کے تحت مبینہ ذمہ داروں پر مقدمہ بھی چلایا جا سکتا ہے۔ فہرست میں داعش، النصرہ فرنٹ، شامی باغی گروپس اور بشار حکومت سمیت سبھی کو شامل کیا گیا تھا۔ تاہم ڈیوڈ کرین نے صرف بشار کا نام لیا ہے۔ رپورٹ میں دی گئی تصاویر اور دیگر شواہد سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ طے شدہ حکمت عملی کے تحت تشدد سے تقریبا 11000 قیدیوں کی قتل و غارت گری نے نازیوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔ کرین نے کہا، ’’ہمیں اس طرح کی شہادتیں کم ہی ملتی ہیں۔ ان میں 55,000 مہلوکین کی ایسی تصاویر ہیں جن میں سے بہت سوں کی آنکھیں نکال دی گئی ہیں اور یہ لوگ بھوک سے بدحال لگ رہے تھے‘‘۔ سابق چیف پراسکیوٹر نے کہا کہ انہیں اس بارے میں ذرا شبہ نہیں ہے کہ یہ سب شواہد سچے اور درست ہیں۔

TOPPOPULARRECENT