Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / جنگی جہاز کی تصاویر سے سب کچھ افشاء نہیں ہوجاتا : بحریہ

جنگی جہاز کی تصاویر سے سب کچھ افشاء نہیں ہوجاتا : بحریہ

کولکاتا ، 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹیڈ میں ایک مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹ کی سرگرمیوں کا پتہ چلنے پر بحریہ نے آج اگرچہ تشویش کا اظہار کیا لیکن کہا کہ کسی جنگی جہاز کی محض تصاویر سے ہر چیز کا افشاء نہیں ہوجاتا ہے۔ کموڈر روی اہلوالیہ ، نول آفیسراِنچارج مغربی بنگال نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ معاملہ باعث تشویش ہے کہ کوئی شخص جی آر ایس ای سنٹر میں داخل ہوگیا جہاں اسے داخلہ نہیں ملنا چاہئے تھا اور یہ پھر یہ ایک اہم مقام پر ہوا جہاں جنگی جہاز بنائے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسا کوئی سسٹم ضرور ہونا چاہئے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کا دوبارہ وقوع نہ ہونے پائے۔ کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے اتوار کو ایک شخص ارشاد انصاری کو گرفتار کیا جو جی آر ایس ای میں کنٹراکٹ مزدور کے طور پر کام کررہا تھا۔ اُس نے بعض جنگی جہازوں کی تصاویر کا تبادلہ کیا۔ اہلوالیہ نے کہا کہ وہ تصاویر کوئی حساس مواد نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT