Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / جنگ آزادی میں بیگم حضرت محل کی کردار کی یاد

جنگ آزادی میں بیگم حضرت محل کی کردار کی یاد

کھٹمنڈو 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان نے آج بیگم حضرت محل کو جنہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف 1857 سے 1858 تک جنگ آزادی کی قیادت کی تھی ’’غیر معمولی‘‘مجاہد آزادی قرار دیا۔ جامع مسجد میں ان کی 135 ویں برسی کے موقع پر پھول چڑھاتے ہوئے ہندوستان کے سفیر برائے نیپال رنجیت راو نے بیگم حضرت محل کو جنگ آزادی میں ان کے کردار کی بناء پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ بیگم حضرت محل ہندوستان کی ایک غیر معمولی مجاہد آزادی تھی جنہو ںنے ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا ہندوستان کے سفیر برائے نیپال نے کہا کہ ہندوستان ان کے کارناموں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا ۔ ان کا مقبرہ نیپال اور ہندوستان کے قریبی روابط کی علامت ہے اور یہاں ہر سال ان کی برسی منائی جاتی ہے ۔ بیگم حضرت محل عود کے سلطان واجد علی شاہ کی بیگم تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT