Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں سے نئی نسل کو واقف کروانے کا مشورہ

جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں سے نئی نسل کو واقف کروانے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : مولانا حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے تمام تعلیمی اداروں خصوصا اقلیتی انتظامیہ کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر سال یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقعوں پر منعقد ہونے والی تقاریب میں جنگ آزادی کے دوران مسلمانوں اور مسلم علماء و قائدین کے رول پر روشنی ڈالنے کا

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : مولانا حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے تمام تعلیمی اداروں خصوصا اقلیتی انتظامیہ کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر سال یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقعوں پر منعقد ہونے والی تقاریب میں جنگ آزادی کے دوران مسلمانوں اور مسلم علماء و قائدین کے رول پر روشنی ڈالنے کا انتظام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لیے انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے مسلمانوں نے لڑائی لڑی اور اپنے جانوں کی قربانی پیش کی اور انگریزوں کو ملک سے نکال کر چین کی سانس لی ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لیے مسلمانوں نے جتنا خون بہایا ہے دوسروں نے پسینہ بھی نہیں بہایا ۔ اور سب سے زیادہ مصائب و تکالیف کا شکار وہی ہوئے ۔ لیکن بدقسمتی سے ملک کے بٹوارے کے بعد ایسا ماحول بنادیا گیا ہے اور یہ ظاہر کیا جانے لگاہے کہ اس ملک کی آزادی میں اور اس کی ترقی میں مسلمانوں کا کوئی رول ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جدوجہد آزادی میں انگریزوں نے پچاس ہزار علماء کو شہید کردیا ہزاروں کو جیل میں بند کردیا اور سینکڑوں علماء کو کالے پانی کی سزا دی ۔ اس کے علاوہ پانچ لاکھ کے قریب عام مسلمان شہید کئے گئے ۔ یہ سب اس ملک کو غلامی کے پنجہ سے نجات دلانے کے لیے کیا گیا ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مسلم اسکول اس بات کی ضرورت اور اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ضروری کارروائیاں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماء 26 جنوری اور 15 اگست کے موقع پر جلسے منعقد کر کے جنگ آزادی میں علماء اور مسلمانوں کے قائدانہ کردار کو پیش کیا جاتا ہے ۔ اس سال بھی 15 ، 16 ، 17 اگست کو کریم نگر ، سنگاریڈی اور سکندرآباد میں اجلاس عام بعنوان ’ جنگ آزادی اور علماء و مسلم قائدین کا رول ‘ منعقد ہورہا ہے ۔ جس میں مقامی علماء کرام کے علاوہ ملک کے نامور خطیب مولانا محمد عرفان مبلغ دارالعلوم دیوبند کا خطاب ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT