Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا مسئلہ پاکستان سے رجوع

جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا مسئلہ پاکستان سے رجوع

نئی دہلی ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت نے آج بتایا کہ بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسئلہ کو پاکستان سے اعلیٰ سطح پر رجوع کیا جارہا ہے تاکہ جنگ بندی معاہدہ 2003 پر عمل آوری کے لیے پابند کیا جاسکے ۔ مملکتی وزیر داخلہ پرتی بھائی چودھری نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف بر

نئی دہلی ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت نے آج بتایا کہ بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسئلہ کو پاکستان سے اعلیٰ سطح پر رجوع کیا جارہا ہے تاکہ جنگ بندی معاہدہ 2003 پر عمل آوری کے لیے پابند کیا جاسکے ۔ مملکتی وزیر داخلہ پرتی بھائی چودھری نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے جب پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف ہندوستان آئے تھے اس وقت 27 مئی کو باہمی مذاکرات میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مسئلہ اٹھایا تھا اور بین الاقوامی سرحد پر امن و نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سرحد پار سے فائرنگ کی جاتی تھی ۔ ہماری سیکوریٹی فورسیس مناسب جواب دیتی ہے جب کہ فوجی سطح پر بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسئلہ کو پاکستانی حکام سے رجوع کرتے ہوئے ہاٹ لائن میکانزم کے ذریعہ رجوع کیا جاتا ہے اور دونوں ممالک کے ڈائرکٹر جنرلس آف ملٹری آپریشن کے درمیان ہفتہ واری فلیگ میٹنگ بھی منعقد کی جاتی ہے۔۔

TOPPOPULARRECENT