Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / جنگ بندی کیلئے محاصرہ ختم کرنے حماس کی شرط

جنگ بندی کیلئے محاصرہ ختم کرنے حماس کی شرط

غزہ سٹی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حماس کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کیلئے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کی شرط کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ناکہ بندی ختم ہونے سے قبل سیزفائر نہیں ہوگا۔ خالد مشعل نے چہارشنبہ کی شب نشری تقریر میں غزہ پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں دلیری اور بہادری کو سراہا اور کہا ہے کہ فلسطینی لوگ اسرائیلی فوج سے زیادہ مضبوط ہیں۔ انھوں نے کہا ، ’’فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیل کو حیران کردیا ہے اور اس نے جنگ کی اخلاقیات بھی بھلا دی ہیں۔ہم ان کے فوجیوں کو ہلاک کررہے ہیں اور وہ ہمارے شہریوں کو شہید کررہے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT