Tuesday , December 11 2018

جنگ بندی کی خلاف ورزی، پاکستانی فوج کی فائرنگ

جموں ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی پھر ایک بار خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے اس تبادلہ میں ہندوستانی سمت کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کل رات 11 بجے سے فائرنگ کا یہ سلسلہ شروع کیا۔ ہندوستانی فوج نے جوابی فائرنگ کی اور وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

ستیش کوشک کے مکان میں سرقہ
گھریلو نوکر گرفتار
ممبئی ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ڈائرکٹر و ایکٹر ستیش کوشک کے گھریلو نوکر کو پولیس نے کوشک کے مکان سے 1.20 کروڑ روپئے کا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ ستیش کوشک کا مکان مضافاتی علاقہ چمبور میں واقع ہے۔ دریں اثناء سینئر انسپکٹر ہریشچندر پرمالے جن کا تلق ورسوا پولیس اسٹیشن سے ہے، نے بتایا کہ گھریلو نوکر ساجن کمار کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1.19 کروڑ روپئے برآمد کرلئے گئے ۔ ساجن کمار نے منصوبہ بندی کے ساتھ اس جرم کا ارتکاب کیا تاکہ وہ سرقہ کی رقم سے اپنی زندگی آرام سے گزارسکے۔

TOPPOPULARRECENT