Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکنے سے اتفاق

جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکنے سے اتفاق

NEW DELHI, SEP 10 (UNI):-BSF Director General, D K Pathak at a delegation level talks with Pakistan Rangers led by Director General, Pakistan Rangers (Punjab) Maj-Gen Umar Farooq Burki (R) at the biannual meeting in New Delhi on Thursday. UNI PHOTO-6U

میکانزم تیار کیا جائے گا، ہندوپاک سرحدی فوجی سربراہان کی ملاقات

نئی دہلی۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے بارڈر گارڈز نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے نیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا جس میں جموں و کشمیر میں انٹرنیشنل سرحد پر بعض علاقوں میں مشترکہ گشت بھی شامل ہے۔ ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کی آج پہلے دن ملاقات کشیدگی کے پس منظر میں ہوئی۔ دونوں فریقین نے مستقبل میں مثبت طریقہ کار سے اتفاق کیا۔ تاہم جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات شروع کرنے کیلئے ایک دوسرے کو موردالزام قرار دیا ہے۔ سرحدی نگرانی کرنے والے ڈائرکٹر جنرل کی یہ ملاقات وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے مابین جولائی میں اوفا ملاقات کے دوران طئے پائے معاہدہ کے تحت ہوئی ہے۔ تقریباً 21 ماہ کے وقفہ کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی جس میں دونوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ماضی کے بارے میں بات کرنے سے کچھ بھی مقصد حاصل نہیں ہوگا۔ اس کے برعکس انہیں مستقبل پر توجہ دینی چاہئے اور سرحد پر کشیدگی پیدا نہ ہونے کیلئے میکانزم تیار کرنا چاہئے۔ دن بھرجاری رہی بات چیت کے بعد بی ایس ایف سربراہ ڈی کے پاٹھک جنہوں نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ بات چیت سے خوش ہیں۔ بی ایس ایف نے سرحد پار سے مداخلت کاری ، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد کے اس پار غیرمجاز دفاعی تعمیرات کا مسئلہ بھی اٹھایا ۔
صوفیانہ موسیقی، ہندی گیتوں اور لوازمات سے تواضع
دورہ کنندہ 16 رکنی پاکستانی وفد کی جس کی قیادت ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل عمر فاروق برقی کررہے ہیں، صوفیانہ موسیقی مقبول ہندی گیتوں اور ہندوستانی لوازمات سے تواضع کی گئی۔ بارڈر سیکوریٹی فورس کے خوبصورت کیمپ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر فنکاروں نے رقص کا مظاہرہ کیا۔ سنگر ہنس راج ہنس نے پنجابی گیت گائے۔ رینجرس کل وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT