Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے ہندوستان کا احتجاج

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے ہندوستان کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے آج شدید احتجاج کیا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور صورتحال میں پیدا شدہ کشیدگی کے خاتمہ کیلئے فلیگ میٹنگس کے انعقاد سے اتفاق کرلیا۔ فوجی عہدیداروں نے کہاکہ ڈی جی ایم او (ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنس)

نئی دہلی ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے آج شدید احتجاج کیا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور صورتحال میں پیدا شدہ کشیدگی کے خاتمہ کیلئے فلیگ میٹنگس کے انعقاد سے اتفاق کرلیا۔ فوجی عہدیداروں نے کہاکہ ڈی جی ایم او (ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنس) بات چیت دوپہر 12 بجے تقریباً 10 منٹ تک جاری رہی، جس میں تمام اہم اور واجبی مسائل اٹھائے گئے ۔ فوجی ذرائع نے کہا کہ بات چیت کے دوران ہندوستان نے سمجھا جاتا ہے کہ وقفہ وقفہ سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مسئلہ اٹھایا اور اس مسئلہ پر اپنا احتجاج درج کروایا۔ پاکستان کی جانب سے لائین آف کنٹرول پر 95 مرتبہ جنگ بندیوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور بین الاقوامی سرحد پر 25 مرتبہ جنگ بندی سمجھوتہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

فوجی عہدیداروں نے کہا کہ ’’دونوں جانبین نے صورتحال میں پیدا شدہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے فوجی اور بی ایس ایف کی جانب سے فیلڈ سطحوں پر فلیگ میٹنگس کے انعقاد سے اتفاق کرلیا ہے‘‘۔ ڈی جی ایم اوز ہندوستان کے لیفٹننٹ جنرل پی آر کمار اور پاکستان کے میجر جنرل عامر رضا نے ہر منگل کو ہونے والی ہاٹ لائین بات چیت کے دوران سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی جی ایم اوز ہر ہفتہ ہاٹ لائین پر بات چیت کرتے ہیں، اس دوران لائین آف کنٹرول اور دیگر امور سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاتاہے۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کی جانے والی جنگ بندی خلاف ورزیوں کا ہندوستان کی طرف سے موثر اور طاقتور جواب دیا جارہا ہے۔ ہندوستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران عسکریت پسندوں کی دراندازی کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کیلئے اپنی چوکسی میں اضافہ کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT