Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / جنگ بندی کی خلاف ورزی ، ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

جنگ بندی کی خلاف ورزی ، ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد ۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی میں تین شہریوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا ۔ ڈائرکٹر جنرل (ساؤتھ ایشیاء اینڈ سارک ) محمد فیصل نے جے پی سنگھ کو طلب کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی بلااشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک خاتون کے بشمول تین افراد ہلاک ہوئے ۔ محمد فیصل نے ہندوستان پر 2003 ء جنگ بندی معاہدہ کی پاسداری پر زور دیا ۔ انھوں نے ہندوستانی فوج کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج درج کرایا۔

TOPPOPULARRECENT