Wednesday , September 19 2018
Home / پاکستان / جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے پاکستان کا انتباہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے پاکستان کا انتباہ

اسلام آباد /7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے کہا کہ اگر طالبان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی جائے گی۔ گزشتہ ہفتہ ہی طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ عارف نے انتباہ دیا کہ اگر مذاکرات کا عمل روک دیا گیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم چپ نہیں رہیں گے۔ ایک ای

اسلام آباد /7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے کہا کہ اگر طالبان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی جائے گی۔ گزشتہ ہفتہ ہی طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ عارف نے انتباہ دیا کہ اگر مذاکرات کا عمل روک دیا گیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم چپ نہیں رہیں گے۔ ایک ایسی طویل شورش پسندی کو کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ بات چیت ہی اولین ترجیح ہے، تاہم اگر بات چیت میں کوئی پیش رفت نہ ہو تو طالبان اس مقصد کو پورا کرنے میں ناکام ہوں گے اور ہم فوجی آپریشن شروع کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT