Wednesday , January 17 2018
Home / پاکستان / جنگ بندی کے بغیر کامیاب امن مذاکرات ناممکن: طالبان

جنگ بندی کے بغیر کامیاب امن مذاکرات ناممکن: طالبان

پشاور 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امن مذاکرات مستقل جنگ بندی کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتے۔ پاکستانی طالبان کی مذاکرات کاروں کی ٹیم عنقریب ممنوعہ مجلس شوریٰ کا اِس مسئلہ پر اجلاس طلب کرے گی۔ طالبان کی مذاکرات کمیٹی نے کہاکہ رابطہ کار مولانا یوسف شاہ کے بموجب کمیٹی طالبان کی قیادت سے بات چیت کرکے جنگ بندی میں توسیع کی ترغیب دے گی۔ طالبان نے کل اعلان کیا تھا کہ ایک ماہ طویل جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور مستقل جنگ بندی کے بغیر امن مذاکرات کی کامیابی ناممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT