Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / جنگ زدہ ممالک میں قیام امن کیلئے سلامتی کونسل سے ہندوستان کی اپیل

جنگ زدہ ممالک میں قیام امن کیلئے سلامتی کونسل سے ہندوستان کی اپیل

اقوام متحدہ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ ایسے ممالک جو خانہ جنگی کا شکار ہیں، وہاں پائیدار امن کی تشکیل کے لئے سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہاں تشدد کا بازار دوبارہ گرم نہ ہونے پائے۔ امن بردار کمیشن نے اپنی تنظیمی کمیٹی ک

اقوام متحدہ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ ایسے ممالک جو خانہ جنگی کا شکار ہیں، وہاں پائیدار امن کی تشکیل کے لئے سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہاں تشدد کا بازار دوبارہ گرم نہ ہونے پائے۔ امن بردار کمیشن نے اپنی تنظیمی کمیٹی کے سفراء کی سطح پر منعقدہ ایک اجلاس میں ڈپٹی مستقل نمائندہ برائے ہند ایمبیسڈر بھگونت بشنوئی نے کل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ممالک جہاں تشدد کا بازار گرم ہے اور خانہ جنگی کی وجہ سے وہاں کا معاشی انفراسٹرکچر تباہ حال ہوچکا ہے وہاں مستقل اور پائیدار امن کی ضرورت ہے۔

اُنھوں نے کہاکہ کمیشن اور اُس کی تنظیمی کمیٹی اور اُن کے کنٹری اسپیسفک کنفیگوریشن نے خانہ جنگی کے بعد مختلف متاثرہ ممالک میں قیام امن کے لئے انتہائی اہم رول ادا کیا اور اگر اس سلسلہ میں سلامتی کونسل کا تذکرہ نہ کیا جائے تو بیجا ہوگا کیونکہ اس نے بھی حالیہ عرصہ میں قیام امن کے لئے بھرپور اور کامیاب کوششیں کی ہیں۔ تاہم جو کچھ بھی کیا گیا ہے کہ اس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تشدد سے متاثرہ ممالک میں ایک بار پھر تشدد واپس نہ آجائے اور مختلف ممالک کی فوجی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس جانب توجہ دیں۔

TOPPOPULARRECENT