Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / جنگ سے تباہ شہر میں شامی عوام کی واپسی

جنگ سے تباہ شہر میں شامی عوام کی واپسی

حمص 20 جون (سیاست ڈاٹ کام )شامی عوام پرانا شہر حمص میں واپس ہونا شروع ہوگئے ہیںجہاں وہ کھنڈروں کی کھدائی میںمصروف ہیں تا کہ اپنے بچے کھچے ضروریات زندگی کو کھود کر نکال سکے۔ گذشتہ دو سال سے اس شہر کے محاصرہ اور بھیانک جنگ کی وجہ سے پورا شہر ملبہ کا ڈھیر ہوچکا ہے اور واپس ہونے والے عوام کو عارضی طور پر خیمے نصب کر کے رات گذارنی پڑ رہی ہے وہ اپنے مکانوں کے ملبوں سے اپنی نئی ضروریات زندگی کا بچا ہوا سامان حاصل کرنے کیلئے کھدائی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT