Saturday , July 21 2018
Home / Top Stories / جنہیں جہاد کرنا وہ بغدادی کی فوج میں شامل ہوجائیں

جنہیں جہاد کرنا وہ بغدادی کی فوج میں شامل ہوجائیں

شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کا ایک اور متنازعہ بیان
فیض آباد ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے شیعہ رکن کے متنازعہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک اور بیان دیتے ہوئے شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی نے کہا کہ جنہیں جہاد کرنا ہے وہ عراق میں سرگرم بغدادی کی فوج میں شامل ہوجائیں۔ وسیم رضوی آج ایودھیا پہنچے اور وہاں انہوں نے سادھو سنتوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ جو ہندوستان کو توڑنے کی بات کرتے ہیں انہیں افغانستان اورپاکستان چلے جانا چاہئے۔ ذاکر نائیک جیسے مولویوں کی مخالفت کی جانی چاہئے جو ہمارے بچوں میں زہر گھول رہے ہیں۔ مدرسوں میں اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی ہونی چاہئے۔ بابری مسجد کے معاملہ پر شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین نے کہا کہ ہم نے اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کیا ہے، کسی مولوی کے سامنے نہیں۔ انہوں نے ایودھیا میں رام للا کا بھی درشن کیا اور وہاں کے پجاری سے ملاقات کی۔ وسیم رضوی نے اس سے پہلے بھی متنازعہ بیانات دیئے ہیں۔ وزیراعظم مودی اور چیف منسٹر ادتیہ ناتھ یوگی کو مکتوب لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ دینی مدارس کو عصری تعلیم کے مدارس سے جوڑ دیا جائے کیونکہ یہ مدارس میں دہشت گردی کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT