Wednesday , December 19 2018

جنیدکی نیوزی لینڈ روانگی کا امکان

لاہور۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر جنید خان کی رپورٹ بہتر ہے اور توقع ہے کہ وہ پروگرام کے مطابق ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کر دہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق جنید خان پریکٹس سیشن کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے جس سے ان کو عضلات میں جکڑن کا خدشہ ہوا جس پر فاسٹ بولر کا ای

لاہور۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر جنید خان کی رپورٹ بہتر ہے اور توقع ہے کہ وہ پروگرام کے مطابق ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کر دہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق جنید خان پریکٹس سیشن کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے جس سے ان کو عضلات میں جکڑن کا خدشہ ہوا جس پر فاسٹ بولر کا ایم آر آئی کرایا گیا جو مثبت ہے۔ پی سی بی کے جنرل منیجر ا سپورٹس میڈیسن ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق جنید خان پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن انکا علاج بھی جاری ہے، توقع ہے کہ وہ پروگرام کے مطابق ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فزیو اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد فوری طور پر دوسرا اسکین نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 20جنوری کو نیوزی لینڈ روانگی سے پہلے جنید خان کے زخم کا جائزہ لیا جا ئے گا اور ضرورت پڑنے پر ا سکین کرانے کا فیصلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT