Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / جنید اور وہاب کا شاندار مظاہرہ ‘ سری لنکا261/8

جنید اور وہاب کا شاندار مظاہرہ ‘ سری لنکا261/8

کولمبو۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور سابق کپتان مہیلا جئے وردھنے کے کریئر کا 149 اور آخری مقابلہ سری لنکا کیلئے کم از ـم پہلے دن بہتر مقابلہ ثابت نہیں ہوپایا ہے‘ جیسا کہ پاکستانی فاسٹ بولروں کی جوڑی جنید خان اور وہاب ریاض نے مجموعی طور پر 7وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میزبان سری لنکا کو یہاں شروع ہوئے دوسرے ٹ

کولمبو۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور سابق کپتان مہیلا جئے وردھنے کے کریئر کا 149 اور آخری مقابلہ سری لنکا کیلئے کم از ـم پہلے دن بہتر مقابلہ ثابت نہیں ہوپایا ہے‘ جیسا کہ پاکستانی فاسٹ بولروں کی جوڑی جنید خان اور وہاب ریاض نے مجموعی طور پر 7وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میزبان سری لنکا کو یہاں شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک 261/8تک محدود رکھا ۔ اپنے کریئر کا آخری ٹسٹ کھیل رہے جئے وردھنے 16گیندوں میں چار رنز بنانے کیلئے سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور اجمل کی یہ دن بھر واحد وکٹ رہی ۔ پاکستان کیلئے جنیدخان نے 69کے عوض 4اور ٹیم میں شامل کئے گئے وہاب ریاض نے 66 رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر مقابلہ کا کامیاب آغاز کیا جیسا کہ پہلی وکٹ کیلئے اُپل تھرنگا(92)

اور سلوا(41) نے 79رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ ابتدائی وکٹ کی پارٹنرشپ کوجنید خان نے وکٹوں کے پیچھے سلوا کو آؤٹ کرتے ہوئے توڑی ۔ کمارا سنگاکارا اور تھرنگا نے دوسری وکٹ کیلئے مجموعی اسکور کو 144تک پہنچایا لیکن سنگاکارا کے 22رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہونے کے بعد سری لنکائی وکٹیں وقفہ وقفہ سے گرتی رہیں۔انجیلو میتھوز نے 86گیندوں میں 3چوکوں کی مدد سے 39رنز ‘ تھریمینے نے 20رنز اور وکٹ کیپر بیٹسمین ڈک ویلا نے 24رنز اسکور کئے ‘ تاہم کوئی بھی بیٹسمین بہتر شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیںکرپایا ۔

TOPPOPULARRECENT