جنید خان دورۂ نیوزی لینڈسے باہر،پاکستان کو مشکلات

کراچی۔20 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)دورہ نیوزی لینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فاسٹ بولروں کی سنگین نوعیت کے زخموں کے سبب شدید مشکلات کا سامنا ہے ،عثمان شنواری کے متبادل جنید خان بھی ان فٹ ہو گئے ،فٹنس مسائل سے دوچار وہاب ریاض کا حالیہ ٹریک ریکارڈ بھی اچھا نہیں جس کے سبب ان کا نام نیوزی لینڈ ٹور کیلئے زیر غور نہیں لایا جا رہا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پاکستانی ٹیم کو اسکواڈ میں ممکنہ طور پر شامل کئے جانے والے فاسٹ جنید خان سے بھی محرومی کا سامنا ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہاب ریاض بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں جن کو حالیہ کارکردگی کے سبب پہلے ہی مجوزہ دورہ کیلئے قابل غور نہیں سمجھا جا رہا تھا۔نیوزی لینڈ کی مشکل وکٹوں کی وجہ سے اس دورے کو ٹیم کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے اور فاسٹ بولروں کو درپیش زخموں کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ کیلئے بڑی مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔ جنید خان اور وہاب ریاض کی عدم دستیابی کی صورت میں سرفراز احمد کو صرف محمد عامر کی خدمات حاصل ہوں گی جن کے ساتھ نوجوان لیکن باصلاحیت حسن علی اور رومان رئیس پر انحصار کرنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران وہاں کی وکٹوں میں فاسٹ بولروں کا کردار ٹیم کی کامیابیوں کیلئے اہم ترین ہوگا لیکن ۔ واضح رہے کہ 22 سے 24 دسمبر تک کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے جہاں تین روز تک مختلف ڈرلز ہوں گی۔

 

کرکٹ کو ایشن گیمز میں شامل کرنے کی راہ ہموار
کوالالمپور۔20 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ایشین کرکٹ کونسل ، ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلوں کی شمولیت کے سلسلے میں انڈونیشیا کی درخواست منظور کرنے کو تیار ہے۔ کونسل ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے ضروری انتظامات میں معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ایشین اولمپک کونسل بھی ستمبر 2018ء میں ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان،ہندوستان،سری لنکا اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کو شریک دیکھنے کی خواہاں ہے۔ دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کے بعد بنگلہ دیش اس ٹورنمنٹ کی میزبانی کا مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ گزشتہ ایڈیشن سمیت کئی انٹرنیشنل مقابلوں کے کامیابی سے انعقاد کی وجہ سے اس کا کیس کافی مضبوط نظر آتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT