Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / جنید خان ٹریننگ کے دوران زخمی

جنید خان ٹریننگ کے دوران زخمی

لاہور۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں لیکن ٹریننگ کیمپ میں فاسٹ بولر جنید خان زخمی ہوگئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ کے تیسرے دن فاسٹ بولر جنید خان نے بولنگ پریکٹس کی ،اس دوران انہیں عضلات کی تکلیف محسوس ہوئی لیکن انہوں نے ٹریننگ جاری رکھی،تکلیف بڑھنے کے بعد ٹیم فزیو نے

لاہور۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں لیکن ٹریننگ کیمپ میں فاسٹ بولر جنید خان زخمی ہوگئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ کے تیسرے دن فاسٹ بولر جنید خان نے بولنگ پریکٹس کی ،اس دوران انہیں عضلات کی تکلیف محسوس ہوئی لیکن انہوں نے ٹریننگ جاری رکھی،تکلیف بڑھنے کے بعد ٹیم فزیو نے انہیں آرام کا مشورہ دیا، ٹیم ذرائع کے بموجب جنید خان کا زخم معمولی نوعیت کا ہے اور وہ جلد کیمپ میں واپسی کریں گے۔واضح رہے زخمی ہوکر پہلے ہی فاسٹ بولر عمر گل ورلڈکپ سے باہر ہوچکے ہیں اور ان حالات میں محمد عرفان کے ہمراہ جنید خان ہی پاکستانی بولنگ شعبہ کے اہم نام تصور کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT