جنید قتل مقدمہ :سی بی آئیتحقیقات کی درخواست مسترد

چندی گڑھ ۔27 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے 17 سالہ جنید خان کے مبنیہ قتل کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے دائر کردہ درخواست آج مسترد کردی۔ جنید خان کو جون میں چلتی ٹرین میں حملہ کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ جسٹس راجن گپتا نے آج یہ درخواست مسترد کردی ۔ جنید کے والد جلال الدین کے وکیل ارشدیپ سنگھ چیما نے بتایا کہ عدالت نے کہاکہ اس مقدمہ میں پولیس تحقیقات موثر انداز میں جاری ہیں۔ سماعت کے دوران شکایت کنندہ یہ ثابت نہیں کرسکا کہ تحقیقات میں کسی طرح کی سنگین خامیاں پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایسا کوئی ثبوت بھی نہیں مل سکا کہ یہ واقعہ قومی یا بین الاقوامی سطح پر اثرانداز ہوگا ۔ چنانچہ اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ضروری نہیں ۔ ہائیکورٹ نے 17 نومبر کو بحث ختم ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا ۔ جلال الدین نے 26 اکتوبر کو عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے جنید قتل مقدمہ کی آزادانہ ایجنسی جیسے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کی درخواست کی تھی ۔ جنید خان کو دہلی سے متھرا جارہی ٹرین میں ہلاک کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT