Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / جنید قتل کیس : سپریم کورٹ کو مرکز کا جواب مطلوب

جنید قتل کیس : سپریم کورٹ کو مرکز کا جواب مطلوب

نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکز کا جواب ایک عرضی پر طلب کیا جس کے ذریعہ بلبھ گڑھ میں ہجوم کے ہاتھوں 17 سالہ جنید خان کی گزشتہ سال جون میں دوران ٹرین سفر پیش آئی موت کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کے لئے استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس ایم ایم شانتانوگودر کی بنچ نے اِس کیس میں ٹرائیل کو تاحکم ثانی روک دیا۔ جنید کے والد نے پنجاب اینڈ ہریانہ ہائیکورٹ کے گزشتہ سال 27 نومبر کے حکمنامہ کے جواز کو چیلنج کیا ہے، جس میں اِس معاملہ کی سی بی آئی انکوائری کے احکام جاری کرنے سے انکار کیا گیا۔ جنید کے والد نے استدعا کی ہے کہ ملزمین کو نفرت پر مبنی جرائم کے تحت ماخوذ کیا جائے۔ جنید کے والد جلال الدین نے اپنے کونسل کے ذریعہ گزشتہ سال 26 اکٹوبر کو ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرتے ہوئے جنید کی ہلاکت کے واقعہ کی سی بی آئی جیسے آزاد تحقیقاتی ادارہ کے ذریعہ انکوائری کرانے پر زور دیا تھا۔ اُنھوں نے جنید ہلاکت کے سلسلہ میں فریدآباد کورٹ میں ٹرائیل پر حکم التواء جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ جنید کی نعش ضلع فریدآباد کے موضع اساؤتی کے قریب پھینک دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT