Sunday , November 18 2018
Home / سیاسیات / جنید متو نے پی ڈی پی، این سی اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کو ہرادیا:رام مادھو

جنید متو نے پی ڈی پی، این سی اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کو ہرادیا:رام مادھو

سری نگر۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بھاتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے جنید عظیم متو کو سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنید متو نے پی ڈی پی، این سی اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کو ہرادیا ہے ۔رام مادھو نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘آزاد امیدوار جنید متو جنہیں سجاد لون کی پیپلز کانفرنس اور بھاجپا کی حمایت حاصل تھی، سری نگر میئر کا الیکشن جیت گئے ہیں۔ انہوں نے پی ڈی پی، این سی اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کو ہرا دیا ہے ۔ میں جنید ، سجاد اور تمام کارپورٹرس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھی جنید متو کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘جنید متو کو مبارکباد۔ پرامید ہوں کہ آپ اس تبدیلی کو یقینی بنائیں گے جس کا ہمیں انتظار ہے ‘۔پیپلز کانفرنس جو کہ وادی کشمیر میں بی جے پی کی ایک حلیف جماعت ہے ، کی ٹکٹ پر ایس ایم سی کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ منگل کو میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں جنید متو کے حق میں 74 میں سے 40 ووٹ پڑے ۔ ان کے مدمقابل کانگریسی امیدوار غلام رسول حجام کے حق میں 26 ووٹ پڑے ۔ چار ووٹوں کو منسوخ قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT