Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / جنید کا قاتل مہاراشٹرا میں گرفتار

جنید کا قاتل مہاراشٹرا میں گرفتار

پولیس ٹیم ڈھولے روانہ، آج عدالت میں پیشکشی
فریدآباد ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مسلم نوجوان جنید خان کو متھرا کی ٹرین میں دوران سفر زدوکوب کرکے ہلاک کرنے والے اصل ملزم کو آج مہاراشٹرا کا ضلع ڈھولے سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جنید کے قاتل کو ڈھونڈ نکال لیا گیا ہے۔ 22 جون کو اس مسلم نوجوان کا قتل کیا گیا تھا جس پر پورے ملک میں غم و غصہ کی لہر پھیل گئی تھی۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہیکہ پولیس ٹیم کو ضلع ڈھولے روانہ کیا گیا ہے اور اس ملزم کو گرفتار کرکے لایا جائے گا۔ ایک اطلاع پر کہ یہ ملزم ڈھولے میں روپوش ہے۔ پولیس نے اس کا تعاقب کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے بیان میں ملزم کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس کمل دیپ گوئل نے کہا کہ ہم نے اس شخص کو مہاراشٹرا میں گرفتار کیا ہے۔ اسے ڈھولے کے سکری مقام سے حراست میں لیا گیا۔ ان کا دعویٰ ہیکہ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے 17 سالہ جنید خاں کو زدوکوب کرکے ہلاک کرنے کا اقبال جرم کرلیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہیکہ ملزم کی شناخت کو قانونی عمل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ظاہر نہیں کیا گیا۔ پولیس نے قبل ازیں دہلی حکومت کے ایک ملازم کے بشمول 5 افراد کو اس قتل کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ متھرا اور بلب گڑھ اسٹیشنوں کے درمیان جنید کو زدوکوب کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ اس کے دو بھائیوں کو بھی زخمی کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT