Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / جنید کے خاندان کو سی پی آئی ایم کا عطیہ

جنید کے خاندان کو سی پی آئی ایم کا عطیہ

نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج 5 لاکھ روپئے فی کس کا چیک جنید خان کے خاندان کو حوالے کیا جس کو مبینہ طور پر متھرا جانے والی ہریانہ کی بلبھ گڑھ ٹرین میں چاقوزنی کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا تھا۔ ریاست کیرالا کی کمیٹی نے جنید کے والدین جلال الدین سائرہ کی چیف منسٹر کیرالا سے ملاقات کے بعد فنڈس کا انتظام کیا تھا۔

کولکتہ ہائیکورٹ کے سابق جج کرنن کی ضمانت مسترد
نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج قید کی سزاء بھگتنے والے کولکتہ ہائیکورٹ کے سابق جج ایس کرنن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردیا۔ جج سی ایس کرنن نے تحقیر عدالت قانون کے دستوری جواز کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست پیش کی تھی۔ کارگذار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنا مکمل طور پر گمراہی کا نتیجہ ہے چنانچہ اسے قبول نہیں کیا جاسکتا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT