Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / جنید کے مقام پر راحت ٹیم میں شامل

جنید کے مقام پر راحت ٹیم میں شامل

کراچی۔5فبروری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ بورڈ نے آج ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر راحت علی کو شامل کیا ہے جو کہ ایک اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جنید خان کے متبادل بولر ہوں گے ۔پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیرمین شہریار خان نے سلکشن کمیٹی کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے عالمی ایونٹ کیلئے راحت علی کو ٹیم میں شامل کرنے کی

کراچی۔5فبروری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ بورڈ نے آج ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر راحت علی کو شامل کیا ہے جو کہ ایک اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جنید خان کے متبادل بولر ہوں گے ۔پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیرمین شہریار خان نے سلکشن کمیٹی کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے عالمی ایونٹ کیلئے راحت علی کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔راحت علی کی شمولیت کے بعد اب یہ یقینی ہے کہ بلاول بھٹی پاکستان واپس ہوجائیں گے جو کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ونڈے مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے ناقص مظاہرہ کیا تھا اور 93رنز دیئے تھے ۔26سالہ راحت 11ٹسٹوں میں 21وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ وہ اپنا واحد ونڈے جون 2012ء میں سری لنکا کے کھیلا تھا اور وکٹ نہیں ملی تھی۔

TOPPOPULARRECENT