Friday , June 22 2018
Home / دنیا / جنیوا امن مذاکرات بری طرح ناکام

جنیوا امن مذاکرات بری طرح ناکام

جنیوا ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شام نے آج جنیوا مذاکرات کی ناکامی پر معذرت خواہی کی ، واضح رہے کہ امن مذاکرات کسی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگئے اور تیسرے دور کے لیے کسی تاریخ یا وقت کا تعین نہیں کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے ثالثی لخدر براہیمی نے جنیوا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی ناکامی کا اعلان ک

جنیوا ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شام نے آج جنیوا مذاکرات کی ناکامی پر معذرت خواہی کی ، واضح رہے کہ امن مذاکرات کسی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگئے اور تیسرے دور کے لیے کسی تاریخ یا وقت کا تعین نہیں کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے ثالثی لخدر براہیمی نے جنیوا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں بہت ہی معذرت خواہ ہوں ‘ ۔ ان کا یہ خیال ہے کہ فریقین کو اب واپس لوٹ جانا چاہئے جہاں وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور یہ فیصلہ کیا جائے کہ وہ بات چیت کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں ؟ ملک شام میں تین سال سے جاری بدترین صورتحال کو ختم کرنے کے لیے پہلی مرتبہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا گیا تھا تاکہ اس تنازعہ کا سیاسی حل تلاش کیا جاسکے لیکن مذاکرات کا دوسرا دور بری طرح ناکامی سے دوچار ہوگیا ۔ اب فریقین کے مذاکرات کی میز پر دوبارہ واپسی کی ضمانت نہیں اور شام کے حالات بدترین ہوتے جارہے ہیں جہاں مہلوکین کی تعداد 136,000 سے زائد ہوگئی اور لاکھوں افراد اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں ۔ اپوزیشن گروپ نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کے بغیر عبوری حکومت کے قیام پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے اور اس کے بغیر مذاکرات وقت کا ضیاع ہیں ۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے مذاکرات کی ناکامی کے لیے بشار الاسد کی حکومت کو مورد الزام قرار دیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال امن کے لیے سنگین دھکا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT