Tuesday , November 20 2018
Home / عرب دنیا / جنیوا: شام کی آئینی کمیٹی کے حوالے سے بات چیت ناکام

جنیوا: شام کی آئینی کمیٹی کے حوالے سے بات چیت ناکام

دبئی۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جنیوا میں شام کیلئے آئینی کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ کسی بھی حتمی معاہدے تک پہنچے بغیر اختتام پذیر ہو گیا۔شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا کی جانب سے اس اجلاس کا انعقاد ’’مِنی ورکنگ گروپ‘‘ کے ممالک کے ساتھ مل کر کیا گیا تھا۔ ورکنگ گروپ میں شامل ممالک امریکہ، فرانس، برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، مصر اور اردن ہیں۔اقوام متحدہ کے ایلچی نے اجلاس میں سامنے آنے والے امور پر روشنی ڈالنے سے انکار کر دیا اور ان کی ٹیم نے سرکاری طور پر اجلاس کے اختتام پذیر ہو جانے کے اعلان پر اکتفا کیا۔ اجلاس میں شام کیلئے آئینی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے اتفاقِ رائے نہ ہوسکا۔ اس دوران شامی اپوزیشن کے وفد نے نصر حریری کی سربراہی میں “مِنی ورکنگ گروپ” کے ممالک کے وفود کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کی۔ حریری کے مطابق 80% سے زیادہ گفتگو میں توجہ ادلب پر اور اُسے شامی حکومت کے ممکنہ فوجی حملے سے بچانے کے طریقہ کار پر مرکوز رہی۔

TOPPOPULARRECENT