Tuesday , December 18 2018

جنیوا میں شام امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز

جنیوا ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام امن مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا کیونکہ اقوام متحدہ اس بات کیلئے کوشاں ہیکہ شام میں جاری چھ سالہ خانگی جنگی کا کسی نہ کسی طرح خاتمہ ہوجائے جس میں اب تک 320,000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یاد رہیکہ شام امن بات چیت کے گذشتہ پانچ مراحل کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے تھے اور اب بات چیت کا جو نیا مرحلہ شروع ہوا ہے اس میں بھی تجزیہ نگاروں کو کسی مثبت نتیجہ کی امید نہیں ہے۔ اس وقت صدر بشارالاسد کا موقف کافی مستحکم ہے جہاں باغیوں کو دمشق میں پسپائی کا سامنا ہے۔ یاد رہیکہ حالیہ دنوں میں بشارالاسد نے بیلاروس کے او این ٹی چیانل سے بات کرتے ہوئے جنیوا مذاکرات کو محض ’’میڈیا سے ملاقات‘‘ کا موقع قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT