Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / جن پنگ کے سیاسی نظریات اسکولس کے نصاب میں شامل

جن پنگ کے سیاسی نظریات اسکولس کے نصاب میں شامل

بیجنگ ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جنگ پنگ کے سیاسی نظریات کو چین کے تمام اسکولوں میں نصاب کا حصہ بنایا جائیگا جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہیکہ اگر ایسا ہوا تو جن پنگ کی شبیہہ میں بحیثیت ایک تجربہ کار اور انقلابی قائد زبردست اضافہ ہوگا اور اس طرح ملک کے نوجوان طبقہ میں بھی قوم پرستی کا جذبہ فروغ پائیگا۔ دریں اثناء ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے وزیرتعلیم شین ہاؤشینگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جن پنگ کے نئے نظریات کو حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قومی کانگریس کے موقع پر منظرعام پر لایا گیا تھا اور اب ان سیاسی نظریات کو ملک بھر کے اسکولوں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اب جن پنگ کے نظریات کو نصابی کتابوں، کلاسوں اور طلبہ کے ذہنوں میں ہمیشہ کیلئے جگہ مل جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT